؞   اعظم گڑھ : یوپی بورڈ کی ٹاپر  طالبہ نے زیر تعمیر سڑک کے کام کو معیاری نہ ہونے پر روک دیا
۲۰ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

لال گنج (حوصلہ نیوز) : یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں صوبائی سطح پر آٹھواں اور ضلع میں پہلا مقام حاصل کرنے والی آکانکشہ نے لال گنج تحصیل کے اپندوا گاؤں میں زیر تعمیر سڑک کے کام کو معیاری نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا ہے اور وآٹشپ کے ذریعہ اس کی خبر ضلع انتظامیہ کو دی ہے. آکانکشہ کا الزام ہے کہ زیرِ تعمیر سڑک کی چوڑائی کم ہے ساتھ ہی گرام سماج کی زمین کو اس کے استعمال میں نہ لانے کی بات کہی ہے۔
ہندی اخبار امر اجالہ کی خبر کے مطابق ضلع انتظامیہ نے آکانکشہ کے گھر تک پکی سڑک بنانے کے لیے کہا تھا جس کا دو ہفتے پہلے پی ڈبلیو ڈی کی نگرانی میں کام شروع ہوگیا تھا اور کچھ دور تک سڑک بن بھی گئی تھی لیکن معیاری کام نہ ہونے کی وجہ سے کام کو روکوایا گیا۔
واضح رہے کہ کہ آکانکشہ لال گنج تحصیل کے اپندوا گاؤں کی رہنے والی ہیں. انہوں نے 2019 کے یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان میں صوبائی سطح پر آٹھواں اور ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔


2 لائك

2 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.